ڈائیریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جینس(ڈی آر آئی)نے راجستھان میں ادے
پورشہر سے تین ہزار کروڑ روپے کی نشیلی دوائیں برآمد کی ہیں اور اس معاملے
میں ممبئی کے ایک مشہور فلم ساز کو گرفتار کیاگیا ہے۔ مرکزی مصنوعات اور کسٹم بورڈ کے سربراہ نجیب شاہ نے آج
یہاں ایک پریس
کانفرنس میں بتایا کہ 28اکتوبر کو ڈائیریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جینس کے
افسر نے ادے پور میں ایک فیکٹری مرودھر ڈرنکس پر چھاپہ مارکر ممنوعہ دوا
مینڈرکس کی گولیاں برآمد کیں۔ بین الاقوامی بازار میں ان کی قیمت تین ہزار کروڑ روپے ہونے کا اندازہ ہے۔